امریکا میں روس کے5 اعزازی قونصل خانے بند کر دئیے گئے ہیں۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی حکام نے ملک میں واقع 6 روسی اعزازی قونصل خانوں میں سے 5 کے لائسنس منسوخ کر دئیے۔
style="text-align: right;">روس میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹانر نے کہا کہ یہ اقدام روسی حکام کی طرف سے ہمارے سفارتخانوں اور قونصل خانوں کی سرگرمیوں میں مداخلت اور ماسکو میں امریکی ثقافتی مرکز اور روس بھر میں امریکا سے متعلق اداروں کو بند کئے جانے کے جواب میں کیا گیا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے امریکا میں روسی سفارت خانے، قونصل خانے اور واشنگٹن میں روسی ثقافتی مرکز کے کام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔